(کون خدا ہے؟)
لفظ ادھورے
سوچ ادھاری
اور دیوار کی دوسری جانب
اک الماری
الماری میں کچھ تعویز اور دم کا پانی
کون گیانی؟
لفظ ادھورے
سوچ ادھاری
لکنت اور لہجے میں گدلے پن کا عنصر
پھر دیوار کی دوسری جانب
جاہل سا انسان کھڑا
یہ سہما سہما پوچھ رہا ہے
کون خدا ہے؟؟
(محسن جاوید)
Comments
Post a Comment
اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔۔